21

tayab erdogon

tayab erdogon warn

اگر ان کے پاس ڈالرز ہیں تو ہمارے پاس اللہ ہی: رجب طیب اردگاان

امریکہ کی جانب سے ٹیرف میں اضافے کے خلاف قدم اٹھا یا جائیگا،ترک وزارت خارجہ

انقرہ (اُ 11 اگست2018ء) ترکی نے متنبہ کیا ہے کہ وہ امریکہ کی جانب سے ٹیرف میں اضافے کے خلاف قدم اٹھائے گا۔ ترکی کی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں کہا ہے 146امریکہ کو معلوم ہونا چاہیے کہ اس قسم کی پابندیاں اور دباؤ کے نتیجے میں اتحادیوں کے ساتھ تعلقات کو نقصان ہو گا145۔ امریکہ اور ترکی نیٹو کے ممبران ہیں اور دونوں میں کئی ایشوز پر اختلافات ہیں۔ مثلاً نام نہاد دولت اسلامیہ کے خلاف جنگ، انقرہ روس سے میزائل ڈیفنس سسٹم خریدنا چاہتا ہے اور سنہ 2016 میں ناکام بغاوت میں ملوث افراد کو کیسے سزائیں دی جائیں۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ترکی کی سٹیل اور ایلومینیم پر محصول دگنا کر دیا جس کے باعث ترکی کی کرنسی لیرا کی قدر میں 20 فیصد کمی واقع ہوئی ہے۔
ایک ٹویٹ میں امریکی صدر نے کہا 146لیرا ہمارے مضبوط ڈالر کے مقابلے میں کمزور تھا145 اور یہ کہ اس وقت امریکہ کے ترکی کے ساتھ تعلقات اچھے نہیں ہیں145۔

لیرا کی قدر میں کمی پر ترکی کے صدر اردوغان نے کہا کہ یہ کمی اس مہم کا حصہ ہے جس کی قیادت غیر ملکی طاقتیں کر رہی ہیں۔ گذشتہ 24 گھنٹوں میں لیرا کی قدر میں 20 فیصد کمی واقع ہوئی ہے جبکہ گذشتہ ایک سال میں اس کی قدر میں 40 فیصد کمی ہو چکی ہے۔صدر رجب طیب اردوغان اپنے ایک ٹی وی پر خطاب کرتے ہوئے عوام سے کہا کہ وہ غیر ملکی کرنسی اور سونے کو لیرا میں تبدیل کرائیں کیونکہ ترکی اس وقت 146معاشی جنگ145 سے دو چار ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ ‘یہ اندرونی اور قومی جدوجہد ہے۔145 اردوغان نے اپنے خطاب میں امریکہ کا نام لیے بغیر کہا 146کچھ ممالک کا رویہ ایسا ہے جو بغاوت کرنے والوں کی حفاظت کرتا ہے اور وہ قانون اور انصاف کو نہیں جانتے۔ جن ممالک کا رویہ ایسا ہے جس کے باعث ان کے ساتھ تعلقات کو بچانا مشکل ہو گیا ہے۔145 امریکی صدر ٹرمپ نے اپنی ٹویٹ میں لکھا 146میں نے ابھی اجازت دی ہے کہ ترکی کی سٹیل اور ایلومینیم پر ٹیرف کو دگنا کر دیا جائے کیونکہ ان کی کرنسی، ٹرکش لیرا، ہمارے مضبوط ڈالر کے خلاف تیزی سے گرا! ایلومینیم پر اب 20 فیصد اور سٹیل پر 50 فیصد ٹیرف ہو گا۔
اس وقت ہمارے تعلقات ترکی کے ساتھ اچھے نہیں ہیں145۔ اس اعلان کے بعد عالمی کرنسی مارکیٹ میں یورو 13 ماہ کی کم ترین سطح پر آ گیا۔۔ترکی کی وزارت تجارت نے ایک بیان میں کہا ہے کہ امریکہ کی جانب سے بڑھائے جانے والا ٹیرف ورلڈ ٹریڈ آرگنائزیشن کے قوانین کے خلاف ہے۔146ترکی توقع کرتا ہے کہ دیگر ممبر ممالک بین الاقوامی قوانین کی پاسداری کریں گے۔ 145استنبول سے نامہ نگار سیلن جیرت نے کہا ہے کہ دن بھر کی ڈرامائی صورتِ حال کے باوجود ترکی نے بہادری کا مظاہرہ کیا ہے۔صدر اردوغان نے کہا ‘اگر ان کے پاس ڈالرز ہیں تو ہمارے پاس ہمارے عوام ہیں۔ ہمارے پاس اپنا حق ہے اور ہمارے پاس اللہ ہے۔’ ترکی کے صدر کا یہ بیان ان کے عوام میں تو مقبول ہے لیکن بین الاقوامی بازار میں ان کی کم قیمت ہے۔صدر اردوغان ارجنٹائن کی طرح بین الاقوامی مالیاتی ادارے آئی ایم سے مدد طلب کر سکتے ہیں لیکن اس کی توقع کم ہی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں