25

saudi labour news

saudi labour news

’یہ بالکل جھوٹ ہے کہ ہم غیر ملکیوں کے لئے فیس۔۔۔‘ سعودی حکومت نے اعلان کردیا، جان کر پاکستانی بھی بے حد پریشان ہوجائیں گے

جدہ(مانیٹرنگ ڈیسک) کچھ عرصے سے سوشل میڈیا پرافواہ گردش کر رہی تھی کہ سعودی حکومت نے غیرملکیوں پر عائد فیس میں کمی کر دی ہے۔ اب اس حوالے سے ایسی خبر آ گئی ہے کہ سن کر سعودی عرب میں مقیم غیرملکی پریشان ہو جائیں گے۔ سعودی گزٹ کے مطابق سعودی وزارت لیبر و سماجی ترقی کی طرف سے واضح کیا گیا ہے کہ تارکین وطن پر عائد فیس میں کوئی کمی نہیں کی جا رہی۔ اس حوالے سے سوشل میڈیا پر جو خبر گردش میں ہے وہ محض افواہ ہے۔

رپورٹ کے مطابق وزارت کی طرف سے یہ وضاحت کونسل آف سعودی چیمبرز میں ہونے والے چیئرمین اینڈ ممبرز آف نیشنل کمیٹی فار کنٹریکٹرز کے اجلاس میں کی گئی۔ اس اجلاس میں شرکاء کی طرف سے ان فرمز کے لیے لیبر اینڈ سوشل ڈویلپمنٹ سسٹم کو متحرک کرنے کی ضرورت پر بھی زور دیا گیا، جو سعودائزیشن پروگرام کی حمایت کر رہی ہیں۔شرکاء کا کہنا تھا کہ ان فرمز کی حوصلہ افزائی سے زیادہ سے زیادہ سعودی شہریوں کو برسرروزگار کرنے میں مدد ملے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں