China japan pakistan

China japan pakistan

SHARE

china japan and pakistan

چین ،جاپان ،متحدہ عرب امارات و دیگر ممالک میں قید پاکستانیوں کی رہائی کیلئے کمیٹی تشکیل

پشاور( 11 اگست2018ء) خیبر پختونخوا سمیت ملک بھر سے تعلق رکھنے والے چین ، جاپان ، متحدہ عرب امارات سمیت دیگر ممالک میں پاکستانی 7ہزار 934قیدیوں کی رہائی کے لئے کمیٹی تشکیل دیدی گئی ہے خیبر پختونخوا کے علاوہ ملک بھر کے 7ہزار 934قیدی مختلف بیرون ممالک میں قید ہیں جن کی رہائی کے لئے وفاقی حکومت کی ہدایات پر کمیٹی تشکیل دی گئی ہے ذرائع نے بتایا ہے کہ ملک بھر کے قیدیوں کی رہائی کے لئے بھی اقدامات کئے جا ئینگے ۔ یہ کمیٹی دنیا کے مختلف جیلوں میں قید خیبر پختونخوا سے تعلق رکھنے والوں کے کوائف اکھٹے کرنے کے علاوہ ان کے خلاف درج کئے گئے مقدمات کا جائزہ لیگی ۔ کمیٹی وزارت خارجہ ، داخلہ اور وزارت قانون کے اعلیٰ حکام پر مشتمل ہیں ۔ کمیٹی ان مقدمات کا جائزہ لینے کے بعد اس پر قانونی ماہرین سے رائے لی جائیگی پشاور سمیت صوبے کے مختلف اضلاع سے تعلق رکھنے والے چین ، جاپان ، سعودی عرب سمیت مختلف

ممالک کے جیلوں میں قید ہیں جن پر مختلف مقدمات زیر سماعت ہیں ۔