Maryam nawaz arrested

Maryam nawaz arrested

SHARE

Nawaz sharif and Maryam nawaz arrested

پاکستان واپس آتے ہوئے نواز شریف اور مریم نواز کیساتھ بہت کچھ ہوگیا اور کسی کو کان و کان خبر نہ ہوئی

نواز اور مریم بے خبر،نیب کی ٹیم کابھی بزنس کلاس میں ان کیساتھ سفر، نیب ٹیم نے پاکستانی حدود میں طیارہ داخل ہوتے ہی باپ بیٹی سے موبائل فونز لے لئے

اسلام آباد(  13 جولائی2018ء) نااہل نوازشریف اور ان کے صاحبزادی مریم نواز کی ابوظہبی سے اسلام آباد روانگی کے موقع پر بزنس کلاس میں نیب کی ٹیم بھی ساتھ بیٹھ گئی ، پاکستانی حدود میں طیارہ داخل ہوتے ہی نیب ٹیم نے باپ بیٹی سے موبائل فونز لے لئے ۔ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ گزشتہ روز ابو ظہبی سے لاہور کے لئے میاں محمد نوازشریف اور مریم نواز جب روانہ ہوئے تو انہیں بزنس کلاس میں بیٹھایا گیا جہاں ان کے ساتھ نیب کی تین رکنی ٹیم بھی موجود تھی ۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ میاں نوازشریف اور ان کی صاحبزادی کو معلوم نہیں تھا کہ ان کیساتھ شریک سفر نیب کی خصوصی ٹیم بھی شامل ہے لیکن انہیں ابو ظہبی ایئرپورٹ پر اطلاع دی گئی تھی کہ نیب کی ٹیم یہاں ان کی گرفتاری کیلئے آچکی ہے لیکن امارات وزارت دفاع حکام سے بات چیت مثبت نہ ہونے پر نہیں پاکستانی حدود سے ہی اپنے حصار میں لینے کا فیصلہ کرلیا گیا تھا ۔تاہم ذرائع کے مطابق نوازشریف کو یہ معلوم نہیں تھا کہ ان کے ساتھ شریک سفر نیب کی ٹیم بزنس کلاس میں ہی موجود ہو گی۔

More Related News

nawaz sharif and maryam

Nawaz sharif jail

sardar attique khan

Nawaz sharif maryam

Nawaz sharif jail