Nawaz sharif arrested

Nawaz sharif arrested

SHARE

Nawaz sharif arrested

نوا شریف اور مریم نواز کو اڈیالہ جیل منتقل کر دیا گیا

جج بشیر نے دونوں ملزمان کو آج ہی اڈیالہ جیل منتقل کرنے کا حکم دیا تھا، اڈیالہ جیل کے باہر پولیس کی بھاری نفری تعینات ہے

اسلام آباد ( آن لائن)مسلم لیگ ن کے قائد نوازشریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز کو سخت سکیورٹی حصار میں اڈیالہ جیل منتقل کردیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق نیب ٹیم جب نواز شریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز کو لاہور ائیر پورٹ سے گرفتار کرنے کے بعد خصوصی طیارے میں لیکر نیو اسلام آباد ائر پورٹ پہنچی تو نیب نے ان کوتاحکم ثانی فوری طور پر گرفتار کرلیا ، وہاں سے نواز شریف اور ان کی صاحبزادی مریم کو الگ الگ گاڑیوں میں بٹھا کر 25گاڑیوں کے قافلے میں سخت حفاظتی حصار میں اڈیالہ جیل منتقل کردیا گیا ۔نوازشریف کو بکتر بندگاڑی میں لے جایا گیا جبکہ نیب کی 15رکنی ٹیم بھی ان کے ہمراہ تھی ۔ نیب کی جانب سے احتساب عدالت کے جج محمد بشیر سے دونوں کی قید کے وارنٹ ان کی اسلام آباد آمد سے قبل ہی جاری کروا لئے گئے تھے ۔ نیب کی درخواست پر احتساب عدالت کے جج نے قید کے وارنٹ جاری کرکے مجسٹریٹ محمد وسیم کو نمائندہ مقرر کرتے ہوئے سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کوہدایت کی تھی کہ مجرموں کومجسٹریٹ کی موجود گی میں وصول کرکے ان کی قید کی سزا پر عمل در آمد کروایا جائے ۔اڈیالہ جیل میں پولی کلینک کے ڈاکٹروں کی ٹیم میاں محمدنوازشریف کا طبی معائنہ کرے گی ۔

More Related News

nawaz sharif and maryam

Nawaz sharif jail

sardar attique khan

Nawaz sharif maryam

Nawaz sharif jail