Nawaz sharif arrested

Nawaz sharif arrested

SHARE

Nawaz sharif and Maryam nawaz arrested

نوازشریف کوجیل میں انڈا پراٹھا اورچائے کی پیشکش

سابق وزیر اعظم نے صرف چائے پی ، کچھ ادویات استعمال کیں،مریم نواز نے جی بھر کر ناشتہ نہیں کیا،نواز شریف کو اڈیالہ جیل کے ہائی سیکیورٹی زون ، مریم نواز نے خواتین بیرکس میں رات گزاری

راولپنڈی(  14 جولائی2018ء) ایون فیلڈ ریفرنس میں سزا یافتہ سابق وزیر اعظم نواز شریف کو اڈیالہ جیل میں انڈا پراٹھا اور چائے کی پیشکش کی گئی تاہم انہوں نے صرف چائے پی ساتھ کچھ ادویات استعمال کیں،،مریم نواز نے بھی جی بھر کر ناشتہ نہیں کیا، مریم نواز نے اڈیالہ جیل کی خواتین بیرکس میں رات گزاری۔ تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت سے ایون فیلڈ ریفرنس میں سزاپانے والے مسلم لیگ (ن)کے قائد میاں نواز شریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز کو گزشتہ روز اڈیالہ جیل منتقل کردیا گیا۔
نواز شریف کو اڈیالہ جیل کے ہائی سیکیورٹی زون میں رکھا گیا ہے جہاں دونوں نے پہلی رات قید میں کاٹی۔۔جیل ذرائع کے مطابق مریم نواز نے اڈیالہ جیل کی خواتین بیرکس میں رات گزاری، نواز شریف اور مریم نواز نے صبح فجر کی نماز ادا کی، بعد ازاں دونوں کو ناشتہ پیش کیا گیا، جیل مینوئل کے مطابق میاں نواز شریف کو انڈا پراٹھا اورچائے کی پیشکش کی گی تھی، تاہم نوازشریف نے صرف اڈیالہ جیل کی چائے صبح ناشتے میں پی اورچائے کے ساتھ کچھ ادویات بھی استعمال کیں جب کہ مریم نواز نے بھی جی بھر کر ناشتہ نہیں کیا۔

More Related News

nawaz sharif and maryam

Nawaz sharif jail

sardar attique khan

Nawaz sharif maryam

Nawaz sharif jail